19 جون 2013 - 19:30
علاقے میں مذہبی اختلاف کو ہوا دینے پر ایران کا احتجاج

اسلامی جمہوریہ ایران نے علاقے میں مذہبی اختلافات کو ھوادینے والے بیانات پر شدید احتجاج کیا ہے۔

ابنا: مہرنیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے قطر کے سفیر سے بات چیت میں تفرقہ پیدا کرنے والے، مذہبی اختلافات کو ھوا دینے والے، قبائلی تعصب پیدا کرنے والے اور تکفیری گروہوں کو مضبوط بنانے والے بیانات پرسخت احتجاج کیا۔اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے علاقے میں تکفیری گروہوں کومضبوط کرنے، مذہبی اختلافات کو بھڑکانے کے لئے قبائلی تعصب کو ھوا دینے اور تفرقہ پیدا کرنے والے بیانات سامنے آنے نیز دین اسلام پرایمان رکھنے والوں کے درمیان نفرت وکینہ پیدا کرنے کی کوششوں پر قطر کے سفیر سے شدید احتجاج کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲